18 مئی ، 2012
بٹ خیلہ … مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ امن کے دعوے داروں نے صوبہ خیبرپختونخوا کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے۔ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولوی اور درویشوں کی حکومت نے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا، اس لئے عوام بھی انہیں اگلے انتخابات میں رد کردیں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حالات پر اے این پی سے مناظرے کیلئے تیار ہیں تاہم کسی صوبائی وزیر سے نہیں بلکہ اسفند یار ولی سے مناظرہ ہوسکتا ہے۔ جلسے کے دوران جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی فضل وہاب اور اقبال حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔