18 مئی ، 2012
اسلام آباد … سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں قائم مقام ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات عاطف کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی سیکریٹری کیڈ امتیاز عنایت الٰہی نے عاطف کیانی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قائم مقام ڈی جی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عاطف کیانی کے بارے میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بی اے پاس شخص کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ رولز کے مطابق کم سے کم ماسٹرز تعلیم اور 17 سال کا تجربہ رکھنے والے کو ہی اس عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔