پاکستان
18 مئی ، 2012

90دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کاعدالتی فیصلہ خوش آئند ہے،رابطہ کمیٹی

90دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کاعدالتی فیصلہ خوش آئند ہے،رابطہ کمیٹی

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ سندھ میں90دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کازبردست خیرمقدم کیاہے اوربلدیاتی انتخابات کوسندھ خصوصاًعوام کی خوشحالی اورترقی کیلئے خوش آئندقراردیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی نظام نہ صرف جمہوریت کی مضبوطی وخوبصورتی کیلئے کارگرثابت ہوتے ہیں بلکہ عوام کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت بھی ہوتے ہیں جہاں منتخب عوامی نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرسکتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آئین و قانون کے مطابق ہر حکومت مقررہ وقت پربلدیاتی انتخابات کرانے کی پابندہے تاہم صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونیکی وجہ سے عوام کوپریشانی و مشکلات کاسامنارہاہے اوران کے مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہوتارہاہے۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ممتاز ٹی وی آرٹس ہمایوں سعیدکی والدہ محترمہ ذکیہ رعناسعیدکے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ہمایوں سعیدسمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کلچرونگ کے ارکان نے بھی ہمایوں سعیدسے ان کی والدہ محترمہ ذکیہ رعناسعیدکے انتقال پردلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاہے اورمرحومہ کی مغفرت،درجات کی بلندی اورہمایوں سعید سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل کیلئے دعاکی ہے۔

مزید خبریں :