19 مئی ، 2012
لندن ... یونان سے اولمپکس دوہزار بارہ کی مشعل میزبان ملک برطانیہ پہنچا دی گئی مشعل کو کورنیول کے نزدیکی علاقے ہیلسٹن میں کلڈ روز بحری ہوائی اسٹیشن پر برٹش ائیر ویز کے خصوصی طیارے کے ذریعے ا یتھنز سے لایا گیا۔اس مشعل کے ہمراہ برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور شہزادی این بھی برطانیہ آئی ہیں۔مشعل کی میزبان ملک آمد پر استقبال کے لیے برطانوی حکومت کی نمائندگی نائب وزیر اعظم نک گلیگ نے کی جبکہ ہزاروں افراد بھی وہاں موجود تھے۔ مشعل کوہفتے سے 70 روز تک برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ کرایا جائے گا۔لندن میں اولمپکس گیمز 27 جولائی سے شروع ہونگے ۔