19 مئی ، 2012
کولکتا… بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان کے داخلے پر پانچ سال کی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی گارڈز اور شاہ رخ خان کے درمیان جھگڑے کے بعد شاہ رخ کی اسٹیڈیم میں آمد پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے۔ شاید شاہ رخ خان کے بچوں کی وجہ سے معاملہ کچھ جذباتی رخ اختیار کرگیا۔ ممتا بینر جی نے حکام سے اپیل کی کہ اسٹیڈیم میں شاہ رخ کے داخلے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔