دنیا
12 ستمبر ، 2015

جرمنی میں مہاجرین کے لیےکیمپ قائم کر دیا گیا

جرمنی میں  مہاجرین کے لیےکیمپ قائم کر دیا گیا

برلن.......جرمنی نے مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے کے لیے برلن کے نواح میں کیمپ قائم کردیا ہے ۔ یہ مہاجر کیمپ ایک خالی فوجی اڈے میں قائم کیا گیا ہے جہاں دو ہزار مہاجرین رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ جرمنی کا سب سے بڑا عارضی مہاجر کیمپ ہے ۔

کیمپ برلن میں اس وقت 15 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال 3 لاکھ سے زیادہ مہاجرین سمندر کے راستے یورپ داخل ہوئے ۔ ان میں ڈھائی ہزار افراد راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :