دنیا
12 ستمبر ، 2015

مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی کے خلاف مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی کے خلاف مکمل ہڑتال

سری نگر......مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت اور ذبیحے پر پابندی کے خلاف آ ج وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے دی تھی ۔ سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل ہے۔

کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں ،، حریت رہنماؤں کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے سے روکنے کےلئے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :