دنیا
12 ستمبر ، 2015

سری نگر:آسیہ اندرابی نے پابندی کیخلاف گھر پر گائے ذبح کر دی

سری نگر:آسیہ اندرابی نے پابندی کیخلاف گھر پر گائے ذبح کر دی

سری نگر......سری نگرمیں حریت رہنما آسیہ اندرابی نے گائے کےگوشت پر پابندی کے خلاف گھر پر ہی گائے ذبح کر کے وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

مقبوضہ کشمیر کی جماعت دختران ملت کی رہنما، آسیہ اندرابی نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر گائے ذبح کر کے ،بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا۔

آسیہ اندرابی نے ہائیکورٹ کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا، انہوں نے بھارت کے قانون کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا کے احکامات پرعمل کریں گی۔

اس سے قبل ریاست کی ہائیکورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں گائے کےگوشت اور گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کردی تھی، فیصلے کیخلاف آج مقبوضہ وادی میںمکمل ہڑتال ہے، دکانیںاور کاروباری مراکز بند ہیں،حریت رہنماؤںکواحتجاجی مظاہروںکی قیادت کرنے سے روکنے کےلئے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :