کھیل
19 مئی ، 2012

آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ممبئی…انڈین پرئمیر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں،کنگزالیون پنجاب کا مقابلہ دہلی ڈئیر ڈیولز سے ،اور پونے وارئیرز کا سامنا کول کتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا،میچز جیوسوپر سے براہ راست دکھائیں جائیں گے ،پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود کنگز الیون پنجاب آج دہلی ڈئیرڈیولز سے ہوگا جو پندرہ میچز میں بیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر موجود ہے ،یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا،ایک اور میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کول کتہ نائٹ رائیڈرز کا سامنا آٹھویں نمبر پر موجود پونے وارئیرز سے ہوگا،کول کتہ نائٹ رائیڈرز 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،اور اس میچ کے لئے کافی فیورٹ بھی دکھائی دے رہی ہے ،ناظرین یہ میچ ساڑھے سات بجے سے براہ راست جیو سوپر پر دیکھ سکیں گے ۔

مزید خبریں :