کھیل
13 ستمبر ، 2015

اول ٹریفورڈ:انگلینڈ آسٹریلیا سیریز ، فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا

اول ٹریفورڈ:انگلینڈ آسٹریلیا سیریز ، فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا

اول ٹریفورڈ......انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن میچ آج اول ٹریفورڈ میں کھیلا جائیگا،پانچ میچوں کی سیریز2-2 سے برابر ہیں۔

اول ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے کیلئے دونوں سائیڈز بھرپور تیار ہیں ، میزبان انگلینڈ پہلے 2 ایک روزہ میچ ہارنے کے بعد فارم میں واپسی آئی ،تو لگاتار 2 میچز جیت کر سیریز برابر کرچکی ہے۔

میچ کےلئے حتمی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ،اسٹیفن فن کی جگہ مارووڈ کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ادھر آسٹریلیا ایشز سیریز ہارنے کے بعد ون ڈے جیتنے کےلئے پرامید ہے ۔

کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم آخری ون ڈے جیتنےکےلئے جان لڑا دے گی،انگلینڈ کے لئے یہ میچ آسان نہیں ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :