کھیل
13 ستمبر ، 2015

دورہ زمبابوے : ٹیم کا انتخاب نیشنل ٹی 20 کے دوران کیا جائیگا،ہارون رشید

دورہ زمبابوے : ٹیم کا انتخاب نیشنل ٹی 20 کے دوران کیا جائیگا،ہارون رشید

لاہور ......دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا ۔دورہ زمبابوے میں پاکستان ٹیم دو ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی ۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں فارمیٹ کے لئے پاکستان کی ٹیموں کو حتمی شکل ٹی20 کپ کے ناک آوٹ مرحلے کے دوران دیدی جائیگی، جس کے بعد چیئرمین کی منظوری کے ساتھ ٹیموں کا اعلان کر دیا جا ئیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ اظہر علی ، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے ٹی 20 کے لیئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ،البتہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لیئے وہ دستیاب ہوں گے ۔

ستائیس ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد یکم اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلنا ان کے لیئے مشکل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ،ان کے ہاتھ کی چوٹ ایک ہفتے تک ٹھیک ہو سکتی ہے ۔

مزید خبریں :