دنیا
13 ستمبر ، 2015

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ میں داخل،فلسطینیوں سے جھڑپیں

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ میں داخل،فلسطینیوں سے جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس .......اسرائیلی فورسز نے آج پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرڈالی ، صیہونی فورسز مسجد کے احاطے میں داخل ہوکر گولیاں برسائیں گرنیڈ بھی پھینکے ۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے گھسنے کی کوشش پر فلسطینیوں سے جھڑ پ چھڑگئی اس دوران مسجد کا احاطہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

اسرائیلی فورسز آنسو گیس اور کریکر استعمال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئیں ۔ مسجد دھماکوں سے گونج اٹھی اور اندر لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔

اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی ایسے وقت میں دیکھنے میں آئی جب یہودیوں کے سال نو کی تقریبات میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے ، اسرائیلی فوج نے کارروائی کے بعد مسجد کو نمازیوں کےلیے بند کردیا۔

رواں سال جولائی میں بھی یہودیوں کے داخلے کی کوشش پر مسجد اقصیٰ میں جھڑپیں ہوئی تھیں ۔

مزید خبریں :