13 ستمبر ، 2015
لندن.......شام کو خیرباد کہنے والے شامی مہاجرین کو یورپ میں پناہ دینے کے حق میں مختلف ممالک میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج مظاہروں میں حصہ لیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق درجنوں مقامات پرشامی مہاجرین کے حق میں مظاہرے کئے گئے،شامی تارکین وطن کو یورپ میں پناہ فراہم کرنے کے حوالے سے لندن میں ہونے والا سب سے بڑامظاہرہ وسطی لندن سے ڈاؤنگ اسٹریٹ میں قائم برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے گھر تک کیا گیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرپناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتیپر مبنی نعرے درج تھے۔واضح رہے کہ شام میں جاری جنگ کے باعث لاکھوں شامی افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔