دنیا
13 ستمبر ، 2015

80ٹن امدادی سامان لیکرروسی طیارہ شام پہنچ گیا

80ٹن امدادی سامان لیکرروسی طیارہ شام پہنچ گیا

دمشق......شامی حکومت نے کہا ہے کہ دو روسی امدادی طیارے 80 ٹن امدادی سامان کے ساتھ شامی شہر لاذقیہ پہنچ گئے، مقامی میڈیا نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔

شامی حکومت نے خفیہ اداروں کے ایسے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ روس شورش زدہ عرب ملک میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج کو فوجی ساز و سامان مہیا کر رہا ہے تاکہ وہ شدت پسندوں کو شکست دے سکیں۔

متعدد روسی فوجی ماہرین بھی شام روانہ کیے گئے ہیں، جو مقامی افواج کو روسی عسکری مشینری کے استعمال کے حوالے سے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :