دنیا
13 ستمبر ، 2015

شامیوں کو غلام کہنے پر حزب اللہ نے معذرت کرلی

شامیوں کو غلام کہنے پر حزب اللہ نے معذرت کرلی

بیروت......لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک ترجمان اخبار نے شامی پناہ گزینوں اور پوری شامی عوام کو "غلام" اور "دہشت گرد" قرار دینے پر مبنی ایک متنازع مضمون کی اشاعت پر معافی مانگ لی ہے، جب کہ حزب اللہ کے حامی بعض ذرائع ابلاغ بدستور شامی پناہ گزینوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کے لیے "غلام" جیسے نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں لبنان سے شائع ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان عربی روزنامہ "الاخبار" میں بشارالاسد، حسن نصراللہ اور حزب اللہ کے مقرب ایک صحافی ناھض حتر کا مضمون شائع ہوا تھا جس میں انھوں نے شامی پناہ گزینوں کے لیے بارے میں نہایت نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں غلام اوردہشت گردجیسے الفاظ سے موسوم کیا تھا۔

الاخبار نے بھی فاضل مضمون نگار کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضمون میں اختیار کیا گیا لب ولہجہ نا مناسب اور انتہائی تلخ تھا اور شامی پناہ گزینوں کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ "املاء کی فاش غلطی" تھی جس پر اخبار کی انتظامیہ پوری شامی قوم سے معذرت خواہ ہے۔

مزید خبریں :