14 ستمبر ، 2015
نیویارک........ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،بارش کے باعث میچ تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ۔
نیویارک میں کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ نے فیڈرر کو چھ۔چار، پانچ۔سات ، چھ۔چار، چھ۔چار سے شکست دی۔
جوکووچ کا یہ اس سال تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے ، اس سے قبل وہ آسٹریلین اوپن اور ویمبلڈن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں ،یہ ان کے کیرئر کا دسواں گرینڈ سلیم ہے۔