صحت و سائنس
14 ستمبر ، 2015

فاٹا میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع

فاٹا میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع

پشاور.....فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس میں 8لاکھ 85 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

انسدادپولیو مہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹر اختیار خان کے مطابق آج سے تین روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مہم میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے 3 زار 12ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

مزید خبریں :