14 ستمبر ، 2015
لاس اینجلس......ہالی وڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ، ڈیکوٹاجانسن اور جوئیل اجرٹن کی نئی کرائم ڈرامہ فلم ’’بلیک ماس‘‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے۔ جانی ڈیپ کی حقیقی کہانی پر مبنی اس کرائم ڈرامہ فلم کا ٹریلربھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
ہدایتکاراسکاٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی بوسٹن کے ایک ایسے گینگسٹر کی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہے جو نہ صرف سینیٹر کا بھائی ہوتا ہے بلکہ خطرناک جرائم میں بھی ملوث ہوتا ہے اور اپنے دشمنوں کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی کا مخبر بن جاتا ہے۔
امریکی رائٹر کے ناول سے ماخوذ اس سسپنس کرائم فلم کو برائن اولیور اورجان لیشرنے مشترکہ طور پر پرو ڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردارپائریٹس آف دی کیریبیئن کے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے جانی ڈیپ نبھا رہے ہیں۔
فلم کے دیگر اداکاروں میں ڈیکوٹا جانسن، جوئیل اجرٹن، کیون بیکن ، بینیڈکٹ کمبر بیچ اورسینا مِلرشا مل ہیں۔63ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہو نے والی ایکشن اورڈرامے سے بھرپور اس فلم کو وارنر براد رز پکچرزکے تحت رواں سال18ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیاجائے گا۔