دنیا
14 ستمبر ، 2015

بھارت میں ٹرک الٹنے سے 18 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرک الٹنے سے 18 افراد ہلاک

نئی دہلی.......بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیر کی صبح ٹرک کے الٹ جانے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مشرقی گوداوری گنڈے پیلی قصبے میں ہونے والے حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 16 افراد کو بچالیا گیا ہے اور انھیں راج مندر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے جنوب مشرق میں قومی شاہراہ پر ہوا۔

حادثے کے شکار ٹرک پر سیمنٹ اور تعمیری کام سے متعلق سامان بھرا ہوا تھا اور یہ مزدوروں کو گنٹور سے وشاکھاپٹنم لے جا رہا تھا۔ابتدائی جانچ میں یہ پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور ٹرک چلاتے ہوئے سو رہا تھا۔حادثے کے بعد ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر فرار ہیں۔

مزید خبریں :