14 ستمبر ، 2015
مکہ مکرمہ........مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں کرین کے افسوس ناک حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حج معمول کے مطابق جاری رہے گا ،تمام زخمیوں کو سعودی حکومت کی جانب سے حج کی ادائیگی کے لیے سہولیات میسر ہوں گی ۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے ولی عہد اور وزیرداخلہ محمد بن نایف کو یہ تحقیقاتی رپورٹ بھیجی ہے اور وہ اس کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کریں گے۔