15 ستمبر ، 2015
انقرہ........شام میں جاری خانہ جنگی سے جان بچا کر بھاگنے والوں کے سمندری لہروں کا شکار ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ایک اور واقعے میں ترکی سے یونان جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس سے 4 بچوں سمےت22 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی سے یونان جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس سے22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں۔مقامی امدادی کارکنوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔