دنیا
15 ستمبر ، 2015

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد اقصی میں جھڑپیں جاری

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد اقصی میں جھڑپیں جاری

مقبوضہ بیت المقدس.......اسرائیلی فورسز اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہ آئی اور مسجد اقصی میں داخل ہونے پر منگل کوتیسرے روز بھی فلسطینیوں سے جھڑپیں جاری رہیں، صہیونی افواج مسلسل قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کر رہی ہے۔

منگل کو بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اہلکار مسجد اقصی کے احاطے میں داخل ہوئے اور شہریوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس پر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فلسطینیوں نے ان کو مسجد سے نکالنے کے لیے پتھرا ئوبھی کیا۔

دوسری طرف امریکا نے مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے برداشت اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے جبکہ اردن نے اسرائیل کو دھمکی دی کہ مسجد اقصی میں کارروائی سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :