15 ستمبر ، 2015
واشنگٹن.......امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکا شام کے سیاسی مستقبل میں صدر بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں دیکھتا، شام کے بحران کا حل بشارالاسد کے بغیر نکالا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ شام میں روس کی فوجی مداخلت کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ہماری کوششوں کا محور و مرکز سیاسی بحران کا خاتمہ اور ملک میں نمائندہ حکومت کا قیام ہے۔
جان کیری نے کہا کہ داعش کے خلاف اب تک ہونے والی کارروائیوں میں کئی اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں، اتحادی ممالک کے داعش کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں داعش کوشدید نقصان پہنچاہے اورداعش کے جنگجوشام اورعراق کے کئی علاقوں سے راہ فراراختیارکرچکے ہیں ،اس تنظیم کو اتحادی فورسزکے حملوں میں بھارتی جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑاہے ۔