دنیا
15 ستمبر ، 2015

امریکی ریاست یوٹاہ میں سیلاب،دو گاڑیاں بہہ گئیں، 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست یوٹاہ میں سیلاب،دو گاڑیاں بہہ گئیں، 7 افراد ہلاک

واشنگٹن........ امریکا کی جنوبی ریاست یوٹاہ میں دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہوگئے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یوٹاہ اور ایریزونا کی سرحد پر واقع شہر ہلڈیل میں پیش آیا۔

ہنگامی امداد کے اداروں کا کہنا ہے کہ بہنے والی گاڑیوں میں کل 16 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 3 افراد کو بچایا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک و لاپتہ ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق شدید بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث گلیاں اور سڑکیں کیچڑ، پتھروں اور ملبے سے اٹ گئی ہیں۔

مزید خبریں :