انٹرٹینمنٹ
16 ستمبر ، 2015

بھارتی فلم’’جے گنگا جل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

بھارتی فلم’’جے گنگا جل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

ممبئی......بالی وڈ کی نئی فلم ’’جے گنگا جل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار پرکاش جھاء کی فلم ’’جے گنگا جل‘‘کا پوسٹر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر شیئر کیا۔

انہوں نے ہدایتکار پرکاش جھاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’جے گنگا جل‘‘کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ فلم میں پریانکا چوپڑا پولیس آفیسر کا مر کز ی کردار ادا کریں گی۔یہ فلم آئندہ سال 4 مارچ کو ریلیز ہو گی۔

مزید خبریں :