دنیا
12 جنوری ، 2012

امریکی ادارے نے ایٹمی ہتھیار وں کے غیر محفوظ ذخائرکی فہرست جاری کردی

امریکی ادارے نے ایٹمی ہتھیار وں کے غیر محفوظ ذخائرکی فہرست جاری کردی

فہرست میں شمالی کوریا پہلے، پاکستان دوسرے اور ایران تیسرے نمبر پر
واشنگٹن…جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٴ کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے ایٹمی ہتھیار وں کے ذخائر غیر محفوظ ہیں اور دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔امریکا کے ایک نجی تحقیقی ادارےNuclear Threat Initiative کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان ، تیسرا ایران ،چوتھا ویت نام اور پانچواں نمبر بھارت کا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جوہری ذخائر سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔جب کہ دوسرے نمبر پر ہنگری اور تیسرے نمبر پر چیک ری پبلک ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے سلسلے میں برطانیہ 10 ویں، امریکا 13 ویں ،فرانس 19 ویں،روس 24 ویں اور چین 27 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ ممالک میں جوہری اثاثوں کی حفاظت کا موٴثر انتظام نہیں اور جوہری ہتھیار یا ان کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا سامان چوری ہونے یا دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ لگنے کا امکان ہے۔ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ اس بات کی ضرورت کا احساس دلاتی ہے کہ یہ ممالک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت اور ان کی نقل و حمل کاانتظام موٴثر بنائیں تاکہ جوہری عدم پھیلاوٴ کے اہداف پورے ہوسکیں۔

مزید خبریں :