صحت و سائنس
17 ستمبر ، 2015

سوات میں4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

سوات میں4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

سوات........سوات میں4 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گیا ہے، مہم کے دوران چا ر لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔

انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر انورجمال کے مطابق سوات میں پولیو مہم ایل ایچ ڈبلیوز کے ہڑتال اور بائیکاٹ کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا جو کہ 14ستمبر سے شروع ہونی تھی ۔

سوات میں 4لاکھ 38ہزار 927بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے 1238ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے جن میں1109موبائل ،89فیکسڈ اور 40ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو مہم 17سے 20ستمبر تک بلاکسی وقفے جاری رہیگی۔

مزید خبریں :