18 ستمبر ، 2015
کیلیفو رنیا......مشہور و معروف امریکی ٹیکنالوجی فرم ایپل کے بانی اسٹیو جابز کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم ’’اسٹیوجابز‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہدایت کار ڈینی بوائل کی اس بائیوپک فلم میں مشہور امریکی اداکارمائیکل فیس بینڈر، اسٹیو جا بز کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ان کے علاوہ اس فلم میں کیٹ وِنسلٹ، سیٹ روجن، سارا اسنوک، جیف ڈینیئل ، کیتھرین واٹر سن اورایڈم شپیروبھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
گیمن کیساڈے، مارک گورڈن اورکرسٹیان کولسن کی جانب سے مشترکہ طور پر بنا ئی جانے یہ فلم امریکی مصنف Walter Isaacsonکے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی اسٹیو جابز کی بے مثال ذہانت و قابلیت کی بدولت ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دینے کی عکاسی کر رہی ہے۔
لیجنڈنری پکچر زکی تیارکردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ ڈرامہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت9اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔