19 ستمبر ، 2015
لندن......مورگن فری مین اورگیراڈ بٹلر کی ایکشن تھرلر فلم"لندن ہیز فالن"کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا،فلم آئندہ سال 6مارچ کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم"لندن ہیز فالن"کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔2013میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی ایکشن تھرلر فلم" اولمپس ہیز فالن"کے سیکوئل"لندن ہیز فالن"کوہدایتکار بابک نجافی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ گیراڈ بٹلر، مورگن فری مین اورآرون ایکہارٹ اپنے گزشتہ کردار وں میں ایک بار پھر جلوۂ گر ہوںگے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں شارلٹ ریلے ، ملیسا لیو، جیلی ہیل،رابرٹ فارسٹراورپیٹرک کینیڈی شامل ہیں۔مارکل، ڈینی لرنر اور گیراڈ بٹلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی برطانوی وزیر اعظم کی پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں کووزیر اعظم کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو قتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا علم ہوتا ہے۔خاص تربیت یافتہ ایجنٹ کی ذہانت اور بہادری کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپوریہ کرائم تھرلرفلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 6مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔