دنیا
20 ستمبر ، 2015

سعودی سیکیورٹی فورسز کی مکہ مکرمہ میں فوجی مشقیں

سعودی سیکیورٹی فورسز کی مکہ مکرمہ میں فوجی مشقیں

ریاض.........سعودی سیکیورٹی فورسز نے حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقوں کی گئیں۔ مناسک حج شروع ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں فوجی پریڈ کے دوران سعودی سیکیورٹی فورسز نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سعودی اہلکاروں نے کسی بھی ممکنہ دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس میں جدید اسلحے سے لیس درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے فوجی پریڈ اور مشقوں کا معائنہ کیا۔

مزید خبریں :