20 ستمبر ، 2015
سرگودھا.......سرگودھا میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرکے افغان باشندے سمیت 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق چک 86 شمالی سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران 6 افغان باشندے سمیت 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔آپریشن میں 5 تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا تھا۔