20 ستمبر ، 2015
نواب شاہ ..........نواب شاہ میں رینجرز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یو سی ناظم ڈاکٹر نعیم العارفین کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعیم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر نعیم نوابشاہ یونین کونسل 5 سے ایم کیو ایم کے یوسی ناظم رہ چکے ہیں اور نئے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے کونسلر کے امیدوار ہیں۔
رینجرز نے رات ساڑھے تین بجے ڈاکٹر نعیم کو ایسرپورہ میں انکے گھر کے باہر سے حراست میں لیا۔