20 ستمبر ، 2015
اسلام آباد .....اسلام آباد میں تھانا شہزاد ٹاؤن کی حدود میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لےلیا۔
پولیس کے مطابق، تھانا شہزاد ٹاؤن کے علاقے ترامڑی چوک پر نامعلوم افراد کی فا ئرنگ سے رینجر اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جس کے بعد رینجرز اور پولیس نے ترامڑی چوک اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ تمام افراد سے مزید پوچھ کچھ جاری ہے۔