پاکستان
20 ستمبر ، 2015

پارٹی کا باقاعدہ اعلان 25دسمبر کو کروں گا،سابق چیف جسٹس

  پارٹی کا باقاعدہ اعلان 25دسمبر کو کروں گا،سابق چیف جسٹس

شیخوپورہ .......سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان 25دسمبر کو کریں گے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کا منشور عدل، احتساب اور مساوات کی بنیاد پر مرتب کیا جارہا ہے۔

افتخار چودھری کا کہناتھا کہ سانحہ پشاور افسوسناک ہے ، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال کردار ادا کررہی ہے، انکا کہاتھاکہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔

مزید خبریں :