20 ستمبر ، 2015
کراچی ..........کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سما ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد دس نمبر کے قریب سما ٹی وی کی ڈی ایس جی وین گزر رہی تھی تو اس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی گاڑی کے عقبی شیشے پر لگی جس سے وہ ٹوٹ گیا تاہم کئی نقصان نہیں ہوا۔
موقع سے پولیس نے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول اور سکہ برآمد کر لیا ہے۔ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔
سما ٹی وی کے ذرائع بتاتے ہیں کہ گاڑی میں موجود ڈرائیور نے مشکوک افراد کو دیکھ کر خطرہ محسوس کر لیا جس کے بعد اس نے گاڑی نکالنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔