20 ستمبر ، 2015
لاہور.........سابق اسپیکرقومی اسمبلی اورقومی حلقہ این اے122سےمسلم لیگ ن کے امیدوارسردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد عمران خان کا منفی پروپیگنڈا دم توڑ جائے گا۔
لاہورمیں خواجہ احمدحسان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےسردارایازصادق کاکہنا تھا کہ عمران خان کو جس طرح دھرنا سیاست میں ناکامی ہوئی ،اسی طرح ضمنی الیکشن میں بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نےکہا کہ وہ اپنےحریف کی طرح کروڑوں روپے الیکشن مہم پرلگانےکی بجائےعوام کی فلاح وبہبودپررقم خرچ کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
سردارایازصادق کا کہناتھا کہ انہوں نےالیکشن لڑنے کا فیصلہ عوامی خواہش پر اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کیا۔