20 ستمبر ، 2015
پیرس.....فرانس رگبی ٹیم کے کھلاڑی یوئین ہوئٹ گھٹنے کی چوٹ کے باعث ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں،فرانسیسی ٹیم کے کوچ فلپ آندرے نے یوئین ہوئٹ کے زخمی ہونے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے لئے اور یوئین ہوئٹ کے پرستاروںکیلئے یہ خبر اچھی نہیں ہے۔
فلپ آندرے کا کہنا ہے کہ یوئین ہوئٹ کے دائیں گھٹنے کی چوٹ سنگین نوعیت کی ہے اوروہ اب بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے،ان کی چوٹ ٹھیک ہونے اور ان کی صحت یابی میں وقت لگے گا۔ٹیم کو ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔