پاکستان
20 ستمبر ، 2015

کراچی:دہشتگرد فرحان پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا سرغنہ تھا

کراچی:دہشتگرد فرحان پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا سرغنہ تھا

کراچی ......کراچی کے علاقے الفلاح میں خود کو اڑانے والا دہشتگرد پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ تھا۔ دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کےلیے خود کو اڑایا، اس کے قبضے سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا ، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ کی برصغیر شاخ سے تھا ۔

اتوار کی صبح قانون نافذ کرنے والےاداروں کے چھاپے کےدوران خود کو اڑانے والے دہشت گرد فرحان عرف پہلوان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ذرائع کےمطابق فرحان عرف پہلوان کا تعلق القاعدہ برصغیر چیپٹر سے تھا، تاہم اس کا گروہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کررہا تھا۔

دہشت گرد کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا جبکہ وہ پچھلےایک سال سے اس مکان میں 6 ہزار روپے کرائے پررہائش پزیر تھا، حساس اداروں نے مالک مکان اور ایک پڑوسی کو حراست میں لےکر ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد شادی شدہ تھا اور اس کی بیوی اس کے ساتھ نہیں رہتی تھی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فرحان اس گروہ کا سرغنہ ہے جس نے یکم مئی کو اسٹیل ٹاؤن میں ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری کو ڈرائیور اور گن مین سمیت قتل کیا، 9مئی کو ڈی ایس پی سیکیورٹی سندھ ہائی کورٹ ذوالفقار زیدی کو ڈرائیور سمیت قتل کیا، 15 مئی کو سابق جیل سپریٹنڈنٹ حیدرآباد اعجازحیدر کو گلستان جوہر میں قتل کیا جبکہ 9 جون کو قائدآباد میں ڈی ایس پی سائیٹ مجید عباس کو فائرنگ کرکے شہید کیا، دہشتگرد سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :