پاکستان
20 ستمبر ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

دبئی.......وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نواز شریف دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کرکے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بیٹے شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کے اچانک انتقال پر دبئی میں تین روز کا سوگ منایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :