پاکستان
20 ستمبر ، 2015

چھٹی کے دن اسلام آباد کے 11 ریستورانوں کی چھٹی ہو گئی

چھٹی کے دن اسلام آباد کے 11 ریستورانوں کی چھٹی ہو گئی

اسلام آباد.......اسلام آباد انتظامیہ نے چھٹی کے دن گیارہ ریستورانوں کی چھٹی کرا دی، کے ایف سی، ہارڈیز، سیورفوڈ، فریسکو سویٹس سمیت درجنوں ریستوران بند کرکے ان پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

وہاں صفائی کا انتظام نہیں، یہاں چوہوں کی بھرمارہے، کہیں کھانے کا آئل کئی روز پرانا تو کہیں گاہکوں کا بچا ہوا کھانا ہی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو بھی خوب چھاپے مارے، جو سامنے آیا سیل کر دیا گیا۔

میلوڈی فوڈ پارک میں سیورفوڈ، جہانگیرباربی کیو سمیت پانچ ریسٹورنٹس پرتالے پڑگئے، بلیوایریا میں فریسکو سویٹس کوسیل کرکے منیجر سمیت عملے کے کئی ارکان گرفتارکرلیے گئے۔

عثمانیہ ریسٹورنٹ میں صرف گاہک ہی نہیں چوہے بھی کھانا کھانے آتے ہیں، یہ بھی سیل کر دیا گیا۔جی سکس میں ریگالیہ ہوٹل، ایف سکس میں کے ایف سی اور ایف سیون میں ہارڈیز کو صفائی کے ناقص انتظام کے باعث بند کرا دیا گیا۔

مزید خبریں :