پاکستان
20 ستمبر ، 2015

اسلام آباد کی منڈی میں مہنگائی کا رونا، خریداروں کی کمی کا شکوہ

اسلام آباد کی منڈی میں مہنگائی کا رونا، خریداروں کی کمی کا شکوہ

اسلام آباد.......وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید قرباں کے لیے ملک بھر سے ہزاروں جانور پہنچا دیے گئے، کہیں مہنگائی کا رونا ہے تو کہیں خریداروں کی کمی کا شکوہ۔

تگڑے جانوروں کی تگڑی قیمتیں سن کر اسلام آباد والوں کو خدا یاد آگیا، آئی الیون اور بارہ سیکٹر میں لگی مویشی منڈی آنے والے شہری قیمتیں سن سن کر خود ہی قربان ہورہے ہیں، کہتے ہیں سنت ابراہمی کیسے ادا کریں۔

منڈی کے بیوپاری بھی مندی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں، کہتے ہیں جانوروں کی کھال تو ذبح ہونے کے بعد اترے گی، پولیس نے ان کی پہلے ہی اتار لی۔

انتظامیہ اور بیوپاریوں کے جھگڑے اور مویشی منڈی کے راستوں پر لگے کنٹینرز نے بھی اس بار مویشی منڈی کی رونقیں ماند کردی ہیں۔

مزید خبریں :