20 ستمبر ، 2015
لاہور.......پہلی پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رونمائی کےلیے رنگارنگ تقریب لاہور میں جاری ہے ،جس میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں کےعلاوہ کرکٹ سے وابستہ کئی اہم شخصیات بھی موجود ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری کو ہو گا۔
پہلی پی ایس ایل کے لوگو کی تقریب رونمائی لاہور میں جاری ہے، رنگارنگ تقریب کو چار چاند لگارہے ہیںکرکٹ کے بہت سے ستارے۔ انہی ستاروں میں شامل ہیں پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں پہنچے۔
پھر تقریب میں بوم بوم آفرید ہیں،مصباح الحق ہیں،بلکہ ٹیم کے تمام ہی ستارے جگمگا رہے ہیں۔ نئے دولہا احمد شہزاد بھی پہنچے ہوئے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے کھیل اور کھلاڑی سب کا فائدہ ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کےلیے کی گئی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔