پاکستان
22 ستمبر ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

اسلام آباد ......وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں،وہ امریکہ پہنچنے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف آج برطانیہ پہنچیں گے، ایک دن برطانیہ قیام کے بعد امریکہ روانہ ہونگے۔وزیر اعظم کے ہمراہ انکی اہلیہ کلثوم نواز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، انوشہ رحمان اور سرتاج عزیز بھی ہو نگے ۔

وزیر اعظم نواز شریف امریکہ پہنچنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں سیشن سے خطاب کریں گے،وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی طرف عالمی رہنماوں کے اعزاز میں استقبالیے میں شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم امریکی صدر بارک اوبامہ اور چینی صدر شی چن پنگ کی استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کے ہمراہ امن مشن سمٹ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی بھی کریں گے ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات تاحال شیڈول نہیں ہے ۔بھارت کی جانب سے ملاقات کے لئے سے ابھی تک رابطے کی اطلاع نہیں۔

وزیر اعظم چین کی جانب سے صنفی مساوات اور خواتین کو مختار بنانے کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں بھی شریک ہونگے ۔دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم کی کئی اہم عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہونگی۔وزیر اعظم 3 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے ۔

مزید خبریں :