پاکستان
22 ستمبر ، 2015

کراچی : اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے زیر تربیت پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے زیر تربیت پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی .....کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر15ڈی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ،مقتول شیر علی بلدیہ ٹریننگ سینٹرمیں زیرتربیت تھا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر15ڈی میں نامعلوم افراد نے پرچون کی دکان پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شیر علی جاں بحق ہوگیا،مقتول کو سر میں گولی ماری گئی۔

شیرعلی رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں کمانڈو کورس میں زیر تربیت تھا،مقتول کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :