22 ستمبر ، 2015
مقبوضہ بیت المقدس.......مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے۔
اکیس سالہ فلسطینی کی شہادت مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے گاؤں دُوما میں ہوئی، دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا دعوی ہے کہ مارا گیا ،فلسطینی اسرائیلی فوج پر بارودی مواد پھینکنے کی کوشش کررہاتھا۔