27 جنوری ، 2012
لاہور…پاکستانی میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنار وگ مار کا کہنا ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 15 ملین یورو کی امداد دے رہی ہے۔لاہور میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر کا کہنا تھا کہ اس امداد کے تحت پاکستان کو بم اور دھماکہ خیز مواد کو غیر موثر کرنے والے آلات اور گاڑیاں دی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف عوامی خدمت کے کاموں میں زیادہ مصروف ہوتے ہیں اس لئے ایوان میں کم آتے ہیں۔