23 ستمبر ، 2015
واشنگٹن ......امریکا اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک اور تجارتی مذاکرات واشنگٹن میں شروع ہوگئے۔
امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مرحلہ ہے اور کیری سے ان کی ملاقات انتہائی مفید ثابت ہوئی ۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس وقت بھارت کے ساتھ 100ارب ڈالر کے تجارتی حجم سے مطمئن نہیں ، ان کی خواہش ہے کہ آئندہ برس اس میں 5گنا اضافہ ہوا۔