دنیا
23 ستمبر ، 2015

پوپ فرانسس امریکا کے پہلے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

 پوپ فرانسس امریکا کے پہلے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن ......کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس امریکا کے پہلے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔

کیوباکےتاریخی دورےکےبعد پوپ فرانسس کی امریکاآمد پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے شاندار استقبال کیا۔ میری لینڈ کے اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صدراوباما اپنی فیملی سمیت جبکہ نائب صدر جوبائڈن بھی پوپ فرانسس کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

پوپ فرانسس امریکا میں چھ دن گزاریں گے اور آج وہ وائٹ ہائوس میں صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ پوپ فرانسس امریکی کانگریس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید خبریں :