پاکستان
23 ستمبر ، 2015

کراچی: قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

کراچی: قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

کراچی......پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قتل،اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔

محمود آباد چنیسر گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر کاروائی کی اور اشوک گروپ کے ابرار عرف بلال کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،ملزم قتل کی تین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دیگر کاروائیوں میں محسن ،محمد شفقت عرف ماما، اور محمود عرف کوڈو پکڑے گئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کھارادر میں گشت پر موجود اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق سی ویو پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ملزمان نے ابتدائی طوور پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

مزید خبریں :