23 ستمبر ، 2015
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ پنجاب میں تین مقامات پر بارہ سو میگاواٹ کےگیس پاورپلانٹ لگائےجا رہے ہیں،یہ منصوبے توانائی بحران میں کمی لانے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
گیس پاور پلانٹ تعمیر کرنے والی چینی کمپنی کے وفد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گیس پاورمنصوبوں کیلئےتمام ضروری امور تیزرفتاری سےطےکیےگئے ہیں،سابق منصوبو ں کی طرح ان منصوبوں پربھی اعلیٰ معیار،شفافیت اور برق رفتاری سےکام کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے بڑے شہروں میں ہارٹی کلچر اور شجر کاری کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے قذافی اسٹیڈیم سے فوڈ اسٹریٹ تک ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب کے خدشے کے پیش نظر دریاؤں کو مسلسل مانیٹر کرنےکی ہدایات بھی جاری کیں۔